Image Source : Facebook SK

ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر
18 May 2019 (18:29) 2019-05-18

لاہور : ڈاکٹرزنے شاداب خان کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دےدی۔

ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے لیگ اسپنر شاداب خان کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے مطابق ان کی رپورٹ بہت اچھی آئی ہیں اور بلڈ وائرس اب نیگیٹو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شاداب خان 20 مئی کو ٹیم کو قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔

اور ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے 24اور 26مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلنا ہیں، شاداب خان کو ان میچوں میں پلینگ الیون کا حصہ بناکر پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائےگا۔


ای پیپر