Photo Credit Yahoo

 بھارت کا پاکستان پر ایک اور ’وار ‘۔۔۔
18 مئی 2018 (22:36) 2018-05-18

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا منصوبے کے افتتاح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازع حل کئے بغیر منسوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر ہمیں تحفظات ہیں ۔ تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی ۔ بھارتی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ لاحق ہے ۔ عالمی بینک پاکستان کے تحفظات دور کرنے کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے ۔


ای پیپر