Photo Credit INP

نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ، پارٹی کے دو بڑوں میں پھوٹ پڑ گئی
18 مئی 2018 (22:20) 2018-05-18

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور کہا کہ جس بورڈ میں چوہدری نثار ہوں گے میں اس کا حصہ نہیں بنوں گا، ابھی باقاعدہ پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور کہا کہ جس بورڈ میں چوہدری نثار ہوں گے میں اس کا حصہ نہیں بنوں گا ۔ پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ابھی باقاعدہ پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار پہلے بھی میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر چکے ہیں جس سے پارٹی قیادت خوش نہیں ہے اور دونوں رہنماوں کو ایک دوسرے پر تنقید کرنے سے روک دیا گیا ہے۔


ای پیپر