راہیں جُدا جُدا ۔۔۔!وینا ملک حقائق خاموشی توڑ دی

18 مئی 2018 (18:37)

لاہور :اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد بشیر خٹک سے خلع لے لیا ہے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے انکشاف کیا کہ ایک لڑکی ہونے کے ناطے وہ جو کچھ قربان کرسکتی تھیں کیا لیکن پھر جو تلخیاں آئیں وہ کم نہ ہوسکیں، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں ویناملک نے بتایاکہ ” اپنے کیریئر کے دوران میں نے ٹی وی ، فلم ، ممیکری، پیروڈی اور ماڈلنگ سمیت وہ سب کرلیا جو ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے ،پھرشادی بھی کرلی ، اب کوئی تمنا نہیں رہ گئی کہ کوئی کام نہیں کیا۔ ویناملک نے بتایاکہ ”الحمدللہ، میں اپنے بچوں ابرام اور امل کیساتھ خوش ہوں،شوہرسے خلع لے لیا ہے،شادی ایک ایسا نازک رشتہ ہوتاہے اور میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرناچاہتی تھی اور میں نے کی ، کیریئرکے عروج پر شادی کی اور شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑدیا، جوایک لڑکی قربان کرسکتی ہے ، میں نے کیا۔ پھر جو تلخیاں آئیں ، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی۔


یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل ویناملک اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں آئی تھیں اور بات میڈیا تک پہنچ گئی جبکہ طلاق کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں لیکن پھر مفتی محمد نعیم نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کروادیئے تھے جس کے بعد وہ کافی عرصہ اکٹھے رہے لیکن ساتھ رہنے کے باوجود ان کے دل نہ مل سکے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ عرصہ پہلے علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد وینا ملک خلع بھی لے چکی ہے اور اب دونوں میں پہلے کی طرح صلح کی بالکل کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی ابتدا سے اختلافات کا شکار رہی اور ان کے درمیان متعدد بار لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے۔بچوں کی پیدائش کے باوجود بھی حالات بہتر نہ ہوسکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وینا ملک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں نہایت دھوم دھام سے ہوئی تھی جس سے پہلے ان کے کئی افیئر بھی منظر عام پر آئے تھے ۔

مزیدخبریں