بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کا اعلان
18 May 2018 (17:00) 2018-05-18

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی بریک ڈائون کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے‘ بجلی بریک ڈائون جاننے کے لئے تحقیقات کی جائے گی۔

اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈائون ہوگیا تھا۔ چند گھنٹے میں صورتحال بہتر ہوگئی ۔ بریک ڈائون پر انکوائری شام تک مکمل ہوجائے گی۔ بجلی کے بریک ڈائون کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے۔ بجلی کے بریک ڈائون کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی۔


ای پیپر