Photo Credit Yahoo

بھارتی فورسز کی ورکنگ بائونڈر پر گولہ باری ،فائرنگ سے 2بچوں سمیت 4افراد شہید
18 May 2018 (16:30) 2018-05-18

سیالکوٹ : بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ سے 2بچوں سمیت 4افراد شہید ہو گئے ،متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جس کے جواب میں پنجاب رینجرز نے بھر پور کاروائی کی ،

تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے دوسری سحری کے وقت سیالکوٹ ورکنگ بائونڈر کے چپراڑ ،ہرپال ،باجڑہ گڑھی ،سرگ پور ،ظفرال سے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیا اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10سالہ مسکا ن دختر نو ر حسین 40سالہ کلثوم زوجہ نور حسین سمیت 4افراد شہید ہو گئے ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4افراد شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائی جانےوالی بھارتی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔ ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔


ای پیپر