عالمی برادری آگے بڑھ کر خون میں رنگے اسرائیلی ہاتھ روکے :شہباز شریف
18 مئی 2018 (12:21) 2018-05-18

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کر خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر نے کہا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں اورفلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔


شہبازشریف نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے جب کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرخون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔


ای پیپر