کراچی کے شہریوں نے دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی
18 مئی 2018 (11:31) 2018-05-18

کراچی : کراچی کے شہریوں کی دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں دوسری سحری کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کر کے روزے داروں کے صبر کا امتحان لیا گیا۔ادھر کے الیکٹرک نے رمضان میں 7گھنٹے تک بتی گل کرنے کا اقرار کرلیا، مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں ایک گھنٹے کی کمی کرکے حاتم طائی سے زیادہ سخی بننے کی کوشش کی ، شہریوں نے جیسے تیسے کھاپی کے روزہ رکھ لیا۔


ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی نوید سناتے ہوئے جو ایڈوائزری جاری کر کے جن اداروں کو بھیجی ہے ان میں کے الیکٹرک بھی شامل ہے۔


ای پیپر