کلی الماس آپریشن میں زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ جام شہادت نوش کرگئے
18 مئی 2018 (11:17) 2018-05-18

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں ہونیوالے آپریشن میں زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ جام شہادت نوش کرگئے ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں ہونیوالے آپریشن میں زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ جام شہادت نوش کرگئے ،شہیدنے سوگواران میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے مطابق ہم امن کی طرف سفر کو تمام پاکستانی شہدا کے نام کرتے ہیں۔ ہم جس امن میں زندہ ہیں اس کے پیچھے قوم کے شہدا ہیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارا امن کی طرف جاری سفر انہی شہیدوں کی مرہون منت ہے۔


ای پیپر