ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا ’’کانز فلمی میلے‘‘ میں می ٹو مہم کا پرچار
18 مئی 2018 (11:06) 2018-05-18

پیرس:ہولی وڈ کی معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک جنہوں نے نہ صرف 13 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی فیشن میلےکانزمیں خواتین پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا۔


تفصیلات کے مطابق سلمیٰ ہائیک کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کرنے کے خلاف جاری مہممی ٹو ‘ اور ’ٹائمز اپ‘ شروع کرنے والی اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔اب انہوں نے ایک اور مہم کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے معاوضے کم کردیں۔


کانزفلمی میلے میں بھی سلمیٰ ہائیک اور کیٹ بلینشٹ کی سربراہی میں 13 مئی کو 82 اداکاراؤں و خواتین فلم پروڈیوسرز نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اداکاراؤں کو مردوں کے برابر معاوضے دیے جائیں۔


ای پیپر