پاکستان :ٹرین سروس معطل کرنے سے متعلق اہم خبر
18 مارچ 2020 (22:29) 2020-03-18

کراچی :حکومت سندھ نے وفاقی وزیر ریلوے سے ٹرین سروس معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور دوسرے صوبوں کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس بند کردی جائے۔

دوسری طرف کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی آئن لائن بس سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ نجی آن لائن بس سروسز پیرسے عارضی طور پرمعطل رہے گی۔

بس سروس چلانے والی نجی کمپنیاں پیرسے 15 دن تک اپنی سروس معطل رکھیں گی۔


ای پیپر