سندھ میں تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو کھلے رکھنے کا فیصلہ
18 مارچ 2020 (20:20) 2020-03-18

کراچی: سندھ حکومت کا صوبے میں تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو کھلے رکھنے کا فیصلہ ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی اور کال پر رہیں گے۔داخلہ سند ھ نے پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

                                                                                                                 

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں بیوٹی پارلرز، شورومز، الیکٹرونکس مارکیٹیں بند ہوگی ۔ پابندیٍ آئندہ 15 روز کیلئے ہوگی نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 19 مارچ سے مکمل بند کر دی جائے گی ،نجی اداروں کے ملازمین سے گھروں میں کام لینے کو ترجیح دیں  جبکہ سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اساتذہ و دیگر عملے کو نہ بلانے کی تاکید کی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر 15دن کیلئے پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ صحت کی کروناوائرس کے پیش نظر ہسپتالوں کیلئے ایڈوائزی جاری کر دی گئی ،محکمہ کی جانب سے جاری ایڈوائزی کے مطابق سندھ میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھلی رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی اور کال پر رہیں گے ۔


ای پیپر