پنجاب حکومت کا انوکھا کارنامہ ،مریضوں کا آن لائن چیک اپ
18 مارچ 2020 (18:36) 2020-03-18

لاہور : پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے مریضوں کا آن لائن چیک کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ،جس کے تحت اگر کسی بھی مریض کو کرونا کی شکایت ہو تو وہ ہیلپ لائن پر کال کرکے نمائندہ سے رابطہ کر سکے گا ،جس کے بعد ٹیلی کرونا ہیلپ لائن ٹیم مریض کا گھر پر جا کر ٹیسٹ کرے گی ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے کورونا سے متاثرہ افراد کی بھر پور مدد بھی کی جائے گی،گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن آج سے لاہور میں کام شروع کر دے گی جس کے تحت گھر بیٹھے کورونا مر یضوں کا آن لائن طریقے سے فوری چیک اپ ہوگا۔

پاکستان میں تیزی سے بڑھتے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت پاکستان تمام صوبوں کیساتھ مل کر بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔


ای پیپر