حکومت کا سرکاری دفاتر میں 12 بجے چھٹی کا اعلان
18 مارچ 2020 (18:29) 2020-03-18

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر میں دن12 بجے چھٹی کا اعلان کر دیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام سرکاری دفاتر میں دن12 بجے تک چھٹی ہوگی، بازار اور مارکیٹیں صبح10 بجے سے شام7بجے تک کھلی رہیں گی، صوبے میں کرفیو لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ،عوام تک درست معلومات کی فراہمی میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

                                                                                                              

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے ، صوبے میں کرفیولگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، عوام تک صحیح معلومات کی فراہمی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، جبکہ پوری قوم نے مل کر کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو کامیاب بنانا ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کرونا وائرس ایک چیلنج ہے اس کے خلاف ڈٹ کر لڑناہے ۔ احتیاطی تدابیر سے نقصانات کو کم کیاجا سکتاہے جبکہ حکومت محدود وسائل کے باوجود زیادہ کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں سخت فیصلے کئے گئے ہیں جن میں سرکاری دفاتر میںدن 12بجے چھٹی ہوگی ،نجی مقامات اور گھروں میں تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، بازار ،مارکیٹیں اور بڑے شاپنگ مال صبح10 بجے سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹور ،کریانہ اور راشن کی دکانیں24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اجلاسوں میں صرف5 افراد شریک ہوسکیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں تفریح کیلئے بند نہیں کئے گئے ہیں ،عوام نے اپنی حفاظت کیلئے خود سے بھی کوشش کرنی ہیں ،والدین اپنے بچوں کو گھروں میں رکھیں۔


ای پیپر