امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے حیران کن ابتدائی تنائج
18 مارچ 2020 (17:36) 2020-03-18

واشنگٹن:سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن تمام تین ریاستوں کے پرائمری جیت لیں گے جہاں منگل کے روز ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات ہورہے ہیں یہ بات کئی امریکی میڈیا اداروں نے ابتدائی نتائج کے حوالے سے کہی ہے۔

پرائمری ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق بائیڈن نے ایریزونا، الینوائے اور فلوریڈا میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور 2020 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈر کے خلاف واضح برتری حاصل کی ہے۔فلوریڈا کی دوڑ جو ریاست کے 2020 کیلئے صدارتی انتخابا ت کا میدان ہے بائیڈن کے لئے کامیابی تھی۔

اب تک  تقریبا 93 فیصد انتظامی علاقوں میں انھوں نے سینڈر کے خلاف تقریبا 40 فیصد پوائنٹ کے ساتھ برتری حاصل کرلی ہے۔ویلمنگٹن ڈیلاویئر سے لائیو سٹریمنگ کے ذریعے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کیلئے یہ ایک بہت ہی اچھی رات تھی۔بائیڈن نے کہا کہ ہم صدارت کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لئے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور ایک وسیع تر اتحاد قائم کرتے ہوئے ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو نومبر میں ہماری جیت کے لئے ضروری ہے۔

ریبلکن نیشنل کمیٹی نے منگل کی شب ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا پرائمری میں جیت کے بعد 2020کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں پارٹی کے ممکنہ امیدوار بن گئے ہیں۔


ای پیپر