آسٹریلیا میں کرونا سے ہلاکتیں بڑھ گئیں
18 مارچ 2020 (17:26) 2020-03-18

سڈنی:آسٹریلیا میں نوول کرونا وائرس کے باعث چھٹا مریض ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست نیو ساتھ ویلز کے محکمہ صحت نے بتایا کہ 86 سالہ بزرگ شخص کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگیا ہے۔

مذکورہ شخص کو سڈنی کے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، سرکاری عہدیداروں نے ان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔اب تک ملک میں ہونے والی کل ہلاکتوں میں سے ایک ہلاکت نیوساتھ ویلز میں ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کل500 مریضوں میں سے تقریبا آدھے مریض این ایس ڈبلیو میں ہیں۔ریاست میں ایک بار پھر سب سے زیادہ57 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد267 ہوگئی ہے جسے این ایس ڈبلیو کے محکمہ صحت کی سربراہ ڈاکٹر کیری چانٹ جزوی طور پر ایک سخت جانچ کرنے والے دور سے منسوب کرتی ہیں۔

چانٹ نے کہاہے کہ ہم نے 25ہزار افراد کے ٹیسٹ کرکے بہترین کام کیا ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باعث ان کی بیماری کے ذریعہ کا پتہ لگانے میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔؎انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ جس جگہ پر ہم بیماری کا ذریعہ نہیں ڈھونڈ سکے وہاں پر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔نیو ساتھ ویلز کی وزیراعظم گلاڈائز بیری جی کلیان نے چانٹ کے جذبات کی حمایت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں بہترین ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، انہوں نے عوام پر پرسکون لیکن چوکنا رہنے پر زور دیا۔


ای پیپر