حکومت کا زبردست اقدام ،190 ممالک کیلئے بزنس ویزہ کی سہولت
18 مارچ 2020 (17:09) 2020-03-18

اسلام آباد:وفاقی حکومت کا ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اعلان ، بیرون و ملکی کاروباری ویزہ کیلئے ای بزنس انویٹیشن لیٹر متعارف کرادیا۔190 ممالک کے سرمایہ کار بزنس ویزہ حاصل کر سکیں گے ۔

وزارت تجارت نے کاروباری ویزہ میں آسانی کیلئے ای بزنس انویٹیشن لیٹر متعارف کردیاہے، سرمایہ کار ای بزنس لیٹر سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔وزارت تجارت کے مطابق 190 ممالک سے سرمایہ کار بزنس ویزہ حاصل کر سکیں گے اور ای میل سسٹم نادرا کی مدد سے تیار کیا گیاہے ۔

بزنس لیٹر کا پروسیسنگ ٹائم 48 سے 78 گھنٹے ہوگی ،ملکی سرمایہ کار بیرون ملک بزنس ویزہ کیلئے اپلائی کر سکیں گے اور انویٹیشن لیٹر صرف ایک بزنس ویزہ تک محدود ہوگی۔


ای پیپر