پاکستان میں اب تک کتنے لوگ کرونا کے شکار ہو چکے ؟تازہ ترین اپ ڈیٹ
18 مارچ 2020 (16:59) 2020-03-18

لاہور :چین کے بعد پوری دنیا میں اپنے شکار کرنے والے وائرس نے پاکستان کا رخ کر لیا ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 18 مارچ بروز بدھ کو 18 مزید کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد پاکستان میں کل مریضوں کی تعداد 263 ہو گئی ہے ۔

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی ہے،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 181 ہوگئی ہے، جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان تمام افراد کو قرنطینہ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

اب مصدقہ کیسز کی تعداد میں سندھ 181 ،پنجاب 41،خیبرپختونخوا17،بلوچستان16،گلگت بلتستان03،آزاد کشمیر 01،اسلام آباد 04 ہے ۔مجموعی طور پر اب تک 263 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔


ای پیپر