Image Source : Facebook IK

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات
18 مارچ 2019 (23:44) 2019-03-18

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی ار کان کی تنخوا ہو ں میں اضا فے پر نا گوا ری کا اظہار کیا ہے.

پیر کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اسمبلی سے منظور مراعات ، تنخواہوں میں اضافے کے بل پر مشاورت ہوئی، نجی ٹی وی کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کی مراعات میں اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ نوا ز شریف کے علاج سے متعلق (ن) لیگ کے مطالبات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے عثمان بزادر سے کہا کہ پارٹی پالیسی اور ویژن کے مطابق اہم فیصلے کیے جائیں ، وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کی مراعات میں اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا۔


ای پیپر