Image Source : Twitter

مہاتیر محمد کا دور ہ پاکستان ،تفصیلات سامنے آگئیں
18 مارچ 2019 (22:10) 2019-03-18

اسلام آباد:ملائشیاءکے وزیراعظم روا ں ہفتے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے، مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم نے دی تھی، وہ اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے وفد میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہونگی۔

دورہ کے دوران اہم مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال کریں گے۔


ای پیپر