مائیکل جیکسن کی بیٹی کی خود کشی کی کوشش 
18 مارچ 2019 (21:07) 2019-03-18

نیویارک:پاپ موسیقی کے بادشاہ آنجھانی مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل 20 سالہ پیرس جیکسن یوں تو 2013 میں بھی ڈپریشن اور ذہنی مسائل پر بات کر چکی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ پیرس جیکسن کو 16 مارچ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ پیرس جیکسن نے 16 مارچ کو اپنی جان لینے کی کوشش کی، جس وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پیرس جیکسن نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے والد کے موت کے بعد ذہنی مسائل، الجھنوں اور پریشانیوں کے باعث 2013 میں خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر اطلاعات ہیں کہ پیرس جیکسن نے خودکشی کی کوشش کی۔


ای پیپر