نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا اسلحہ قوانین میں تبدیلی کیلئے بڑا اعلان 
18 مارچ 2019 (20:56) 2019-03-18

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی کابینہ نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اسلحہ قوانین میں بتدیلی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد وزیر اعظم اور کایبینہ کی جانب سے اسلحہ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ میں اس رپورٹ کا جائزہ لوں گی جس میں حملے کے بعد اسلحے کی فروخت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے اسلحہ کنٹرول کے معاملے ملکی سیاست کو تقسیم کردیا ہے، جہاں متعدد افراد کے کچھ پابندیوں کے ساتھ اپنا اسلحہ رکھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ نسل پرست دہشت گرد نے مساجد پر حملے کے دوران پانچ گنز کا استعمال کیا جن میں دو خودکار اسلحہ بھی شامل تھا، ملزم کے پاس قانونی اسلحہ تھا۔


ای پیپر