پچھلے پانچ دن سے والد سے ملاقات کا انتظار کر رہی ہوں:مریم نواز
18 مارچ 2019 (20:37) 2019-03-18

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے ابھی تک اجازت کا انتظار کررہی ہوں، پانچ دن سے والد سے ملاقات نہیں ہوئی، ذاتی معالج کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا۔ اپنے ٹوئٹ پر مریم نواز نے کہا کہ والد سے ملاقات کیلئے ابھی تک اجازت کا انتظار کررہی ہوں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، والد سے میرا پانچ دن کوئی رابطہ نہیں ہوا۔مریم نواز کہا کہ میں اپنے والد کی طبیعت سے متعلق پریشان ہوں، نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر خدانخواستہ مجھے کچھ ہوا تو وہ کسی کو کچھ نہیں کہیں گے۔ میرے پاس اور کوئی طریقہ بھی نہیں میں اپنے والد کی خیریت دریافت کرسکوں۔


ای پیپر