Image Source : Facebook

بھارتی سکیورٹی فورسز پر ایک اور حملہ ہو گیا ،جانی نقصان کی اطلاعات
18 مارچ 2019 (19:37) 2019-03-18

ممبئی :بھارت فورسز کی 231ویںبٹالین اور ریاستی پولیس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھیں کہ آئی ای ڈی دھماکہ ہو گیا ،جس میں فورسز کا ایک جوان جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز پر ماﺅباغیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس سے سی آر پی ایف کا ایک اہلکارجاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،دھماکہ کے فوراََ بعد ماﺅباغیوں نے بھارتی فورسز پر حملہ کر دیا ،دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے باسٹر میں ایک کاروائی کے دوران 4ماﺅباغیوں کو گرفتار بھی کر لیا ۔

واقعہ شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا جس میں ایک جوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا ہے۔


ای پیپر