Image Source : Twitter

عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اہم خبر !
18 مارچ 2019 (18:20) 2019-03-18

لاہور : عافیہ صدیقی سے متعلق وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو جلد عافیہ صدیقی کی رہائی کی خبر سننے کو مل سکتی ہے ،حکومت عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے طالبا نے بھی امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں رہائی کی شرط رکھی ہے ،دوسری طرف حکومت پاکستان کی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہی ہے ،قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر نامزد رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر نے ایوان میں قرار داد جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کو ’دختر پاکستان‘ کا خطاب دیا جائے اور ان کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

یاد رہے اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرائی گئی تھی، جس کے متن میں کہا گیا تھا 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبرو استقلال اور عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرے۔


ای پیپر