قبائلی علاقہ جات میں بے مثال ترقی ہو گی : عمران خان
18 مارچ 2019 (14:44) 2019-03-18

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں دس سال تک سالانہ سوارب خرچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے،سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے ۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بے مثال ترقی دیکھیں گے۔


ای پیپر