فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
18 مارچ 2019 (11:33) 2019-03-18

بیجنگ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر چینی سفیر مسٹر یاؤ جنگ، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے جن میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن و امان کی صورتحال اور کثیر الجہتی امور میں دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہو گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


ای پیپر