فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد، بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہے: ڈیوڈ رچرڈسن
18 مارچ 2019 (10:30) 2019-03-18

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سمیت آٹھ میچوں کا پاکستان میں انعقاد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ڈیوڈ رچرڈ سن کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو ہمیشہ آئی سی سی کی حمایت حاصل رہی ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کے مطابق غیرملکی کرکٹرز پاکستان آکر کھیلے جسکے بعد غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ سب سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا نتیجہ ہے جسے سراہنے کی ضرورت ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کرائسٹ چرچ واقعے کے تناظر میں کہا کہ پاکستان انتہائی خطرناک صورت حال میں رہا ہے لیکن جس انداز سے پاکستان اور پی سی بی نے اس صورت حال کا سامنا کیا، قابل تعریف ہے۔ ڈیوڈ رچرڈ سن نے پاکستانی ٹیم کے رویے کو بھی مثالی قرار دیا۔


ای پیپر