فوٹو بشکریہ فیس بک

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نواز شریف کا بیان آج ریکارڈ کیا جائے گا
18 مارچ 2019 (09:56) 2019-03-18

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم آج کوٹ لکھپت جیل جائے گی۔

آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے اراکین کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے سوالات کریں گے۔ جے آئی ٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔


ای پیپر