فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

چار سال کے انتظار کے بعد سرفراز الیون فائنل جیتنے میں سرفراز ہو گئی
18 مارچ 2019 (09:17) 2019-03-18

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا انتظار ختم، بالآخر پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی، سرفراز الیون نے زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

زلمی کی جانب سے صرف 139 رنز کا ہدف دیا گیا جسے کوئٹہ نے 2 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر محمد حسنین مین آف دی میچ، حسن علی ٹورنامنٹ کے بہترین بولر، اور شین واٹسن بہترین بیٹسمین قرار پائے۔

زلمی نے جیت کیلئے پشاور کو 139 رنز کا آسان ہدف دیا، گلیڈی ایٹرز کے بالرز نے زلمی کو باندھے رکھا۔ محمد حسنین نے تین جبکہ براوو نے 2 کھلاڑیوں کو اڑایا۔ ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز بالکل نہ ڈگمگائے۔ احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلی اور کوئٹہ کو چیمپئن بنایا۔

واضح رہے کہ زلمی کو دوسری بار فائنل میں شکست ہوئی، پچھلے سال اسلام آباد سے چاروں شانے چیت ہوئے۔


ای پیپر