نواز شریف سے ملاقات ،جہانگیر ترین نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی
18 جون 2020 (21:29) 2020-06-18

لندن :عمران خان کے قریبی اور درینہ دوست جو چینی مافیا سکینڈل کے بعد پارٹی سے دور دور نظر آ رہے ہیں ،گزشتہ چند روز سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وہ نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں لیکن اب جہانگیر ترین نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نے جدوجہد ہی ان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاؤں۔

جہانگیرترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں، پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلاہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہوگئے ہیں تواس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی ہوگا۔


ای پیپر