file photo

سی پیک سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا: عاصم سلیم باجوہ
18 جون 2020 (16:39) 2020-06-18

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک فیز ون کے معاہدوں کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔ فیز ٹو کے تحت نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے، حویلیاں میں ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی، منصوبوں کے تحت صوبوں میں خصوصی اکنامک زونز بھی بنائے جائیں گے۔

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ چین کی 6 کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پاگئے ہیں، معاہدے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، ایچ ایم سی میں نئی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔


ای پیپر