file photo

ٹویٹر نے اپنے صارفین کیلئے 'وائس ٹویٹ ' کی سہولت متعارف کرا دی
18 جون 2020 (16:22) 2020-06-18

لندن: سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کے لیے ' وائس ٹویٹ ' کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ فی الحال یہ سہولت صرف آئی فون رکھنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔

ٹویٹر نے صارفین کے لیے اس نئے فیچر کا اعلان کیا اور ساتھ ہی چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں بھی آڈیو ٹویٹ کر دیں۔ وائس ٹویٹ کے فیچر میں صارفین کو 140 سیکنڈز کی آڈیو ٹویٹ کرنے کی آزادی ہو گی جبکہ ٹویٹر پر ویڈیو ٹویٹ بھی اتنے ہی دورانیے کی جا سکتی ہے۔


ای پیپر