file photo

نیپال کی قومی اسمبلی نے نیا نقشہ منظور کرکے مودی کا بڑا جھٹکا دیدیا
18 جون 2020 (16:15) 2020-06-18

کھٹمنڈو: نیپال کی قومی اسمبلی نے بھارتی سرحد سے متصل تین متنازعہ علاقوں کو اپنی حدود میں شامل کرنے کا نیا نقشہ منظور کر لیا۔

گزشتہ ہفتے نیپال کے نئے نقشے کو نیپالی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے منظور کیا تھا۔ نیپالی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان بالا کے تمام 57 ارکان نے نئے ترمیمی نقشے کے حق میں ووٹ دیا۔ ترمیمی نقشے کا نیا بل اب نیپالی صدر کو بھیجا جائے گا۔

نیپال ایک طویل عرصے سے ان تین متنازعہ علاقوں کا دعویدار ہے، جبکہ بھارت انہیں اپنے نقشے میں شامل کرتا چلا آرہا ہے۔ بھارت کی جانب سے فوجی چیک پوسٹوں کی موجودگی اور ان علاقوں میں سڑکیں بنانے جیسے اشتعال انگیز اقدامات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔


ای پیپر