file photo

کورونا کی روک تھام کیلئے بیشتر شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری
18 جون 2020 (14:06) 2020-06-18

لاہور: کورونا کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات جاری، بیشتر شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے، زیادہ متاثرہ علاقوں کو پندرہ روز کیلئے سیل کر دیا گیا ہے، سیل کئے گئے علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی ہے۔

لاہور میں بھی کئی علاقے سیل، نگرانی کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات۔ فیصل آباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری، گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سمیت 23 مختلف علاقے سیل۔ ملتان میں تین ہاٹ اسپاٹ ایریاز سیل کر دیئے گئے، دیگر علاقے سیل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس آج ہوگا، چوبیس گھنٹے میں 506 افراد وائرس کا شکار، چوبیس مریض جان کی بازی ہار گئے۔

پشاور کے 9 زیادہ متاثرہ علاقے مکمل طور پر سیل، آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں بھی آج رات بارہ بجے سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، میڈیکل اسٹور، کریانہ، سبزی، گیس سلنڈر کی دکانیں اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ شاپنگ سنٹرز، شادی ہال بند، پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔


ای پیپر