file photo

کرسٹین اسٹیورٹ، فلم 'اسپینسر' میں ڈیانا کا کردار ادا کریں گی
18 جون 2020 (13:33) 2020-06-18

نیویارک: امریکی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ، برطانوی شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی ازدواجی زندگی پر بننے والی نئی فلم ' اسپینسر' میں ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔

فلم ' اسپینسر' کی کہانی شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کو چلی سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار 'پیبلو -لارین ' ڈائریکٹ کریں گے، جن کا کہنا ہے کہ اسٹیورٹ، ڈیانا کے کردار کے لیے انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ ہیں۔ اور ان کا یہ کردار مستقبل کے حوالے سے بہت مضبوط ثابت ہو گا۔

کرسٹین اسٹیورٹ 'ٹوائی لائٹ ساگا' فلم سیریز میں اپنے کردار کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 2021 میں شروع ہونے کی توقع ہے جب کہ فلم میں شہزادہ چارلس کا کردار کون ادا کرے گا، اس بات سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔


ای پیپر