چین کے ہاتھوں شکست کھانے پر بھارتی میڈیا نے مودی کی درگت بنا دی
کیپشن:   file photo
18 جون 2020 (10:58) 2020-06-18

ممبئی: چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی اخبارات نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف کی سرخی میں لکھا گیا کہ 'ہمارے گھر میں گھس کر مارا'۔ ایک اور سرخی میں لکھا کہ" حقیقت سے منہ موڑنے کی بھاری قیمت "20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے، لیکن بھارتی حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ سناتی رہی۔

چین کے ہاتھوں دھلائی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کر لی۔ نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورچوئل آل پارٹی کانفرنس 19 جون کو ہوگی۔


ای پیپر