file photo

مودی کی منت پر چین نے بھارتی فوجیوں کو رہا کر دیا
18 جون 2020 (10:56) 2020-06-18

نیو دہلی: لداخ پر لائن آف ایکچوئل کنڑول پار کرکے چینی فوج پر حملے کے نتیجے میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج پر چینی افواج کی ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ کچھ بھارتی فوجیوں نے تو دریائے گلوان میں چھلانگ لگا کر اپنی جانیں گنوا دیں۔ چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کو حراست میں بھی رکھا، جنہیں بھارت کی چین سے منت پر رہا کیا گیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے ناصرف جھڑپوں میں اپنے فوجی گنوائے بلکہ چینی فوج سے خوفزدہ ہو کر بھی دریا میں کود پڑے۔ جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کئی اہلکار مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ چین نے کچھ بھارتی فوجیوں کو حراست میں بھی رکھا، جنہیں میجر جنرل سطح کی میٹنگ کے بعد رہا کردیا گیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں چین سے ہزیمت اٹھانے والی مودی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھارہی ہیں اور لداخ میں پسپاہی پر قوم سے سچ بولنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ چین نے بھارت کو وارننگ بھی دے دی ہے کہ وادی گلوان ہمیشہ سے چین کے کنٹرول میں رہی ہے، بھارت امن مخالف اقدامات سے باز رہے۔


ای پیپر