اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے برطانیہ سے معاہد ہ ہو چکا :شہزاد اکبر
18 جون 2019 (20:39) 2019-06-18

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کی تحقیقات کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھانے کا عزم کرتے ہوئے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بھی بنانے کا اعلان کر دیا ،مسلم لیگ ن کے دور میںہونے والی کرپشن کے اہم کھلاڑی اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے برطانیہ کی حکومت کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتسا ب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت جلد اسحاق ڈار اپنے وطن پاکستان پہنچ جائینگے ،اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جلد ہی صحافیوں سے ملاقات کرا دی جائے گی۔

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔


ای پیپر