یہ نالائق اعظم نہیں،فاشسٹ اعظم ہے : مریم نواز
18 جون 2019 (20:31) 2019-06-18

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اعلیٰ سیاسی قیادت سے لے کر پارٹی کارکنوں تک کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور اسمبلی کو کنٹینر میں بدل دیا گیا یہ انتقام اورریاستی دہشتگردی کو ہوا دینا، یہ نالائق اعظم نہیں،فاشسٹ اعظم بھی ہے،جب تمہیں پتہ تھا کہ تم تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ اب تمھارا گھیراو ہو گا انشااللہ ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے معزز ترین جج کے خلاف سوشل میڈیا پر بغیر کسی ثبوت کے کردار کشی کی بدترین کیمپین چلانے پرایف آئی اے حرکت میں آئے گا یا نہیں ؟ یہ کمپین خود حکومت کی جانب سے کی گئی جو کہ شرمناک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جو جماعت 5 سال لگاتار دن رات منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر 5 سال طوفان بدتمیزی مچائے رکھا ،اس جماعت سے آج تنقید برداشت نہیں ہو رہی۔ وکلا کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے مگر مسلم لیگ (ن) کو بطور جماعت کارکنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔


ای پیپر