پیرس ایئرشو:پاکستانی جے ایف 17 تھنڈرطیارے کی گھن گرج
18 جون 2019 (19:25) 2019-06-18

پیرس :ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرنے شاندار کرتب دکھا کرحاضرین کو دنگ کردیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق پیرس کے قریب لابورگ ایئرپورٹ کی فضاں میں منعقد 7 روزہ ایئرشو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا۔ لڑاکا طیارے کے کرتبوں سے شرکا کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔

پاکستانی پائلٹ نے طیارے کو فضا میں اپنی مہارت کے جوہردکھائے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔واضح رہے کہ پیرس ایئرشوہردوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ایئرشو ہے، جس میں کئی ممالک کے طیارے شریک ہوتے ہیں۔


ای پیپر