آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں ،اختیاری نہیں:بختاوربھٹو
18 جون 2019 (18:59) 2019-06-18

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں ،اختیاری نہیں۔

آصف زرداری واحد صدررہے جنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتے ہیں ۔

رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں ،اختیاری نہیں۔ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں۔


ای پیپر