Source : Yahoo

ہو سکتا ہے نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں:چوہدری نثار
18 جون 2018 (19:34) 2018-06-18

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج سے باقاعدہ اپنی الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا، ہوسکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔


چکری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے چوہدری نثار نے کہا کہ چاہتاتھاکہ آج ن لیگ اورنوازشریف کے حوالے سے کھلی باتیں کروں۔ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کھل کر سامنے رکھوں۔ میڈیا کے سامنے بہت سی باتیں نہیں کر سکتا ۔ نوازشریف اوران کی بیٹی کاجوکرداررہا وہ سامنے لاناچاہتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہے ۔نوازشریف اورن لیگ کےساتھ چند ماہ سے جوکچھ ہورہاہے بتانے کا یہ موقع نہیں۔ نواز شریف کا مجھ پر نہیں میرا اس پر اور اس کے خاندان پر قرض ہے ۔ 34 سال سے میں نے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا۔کبھی کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا، ہوسکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔ جب پارٹی بنا رہے تھے،اس وقت صرف15،20 لوگ تھے۔ نواز شریف اہل نہیں تھے کہ پارٹی کے سربراہ بن سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ پورے ملک کی سیاست کا مرکز بن چکا ہے ، میرے نوجوانو اٹھو اور اٹھ کر اپنے جذبے کو محنت میں بدل دو اور الکیشن کے لیے تیاری کر لو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں آکر کوئی فیکٹری نہیں بنائی بلکہ خدمت کی ہے اور آپ لوگ میرے حلقے میں آئیں آپکو یہاں میری خدمت کے اتنے نشان نظر آئیں گے کہ آپ کے لیے گننا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین یہ مت سمجھیں کہ میں یہاں اکیلا ہوں ،یہاں آکر دیکھیں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے ۔


ای پیپر