Source : Yahoo

فٹبال ورلڈ کپ 2018کے بڑے میچوں میں بڑا اپ سیٹ
18 جون 2018 (19:02) 2018-06-18

میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا


ماسکو : فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔دفاعی چمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ¾میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔ میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018:برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر


فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔روس میں جاری ایونٹ میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں کھیل کے 20 ویں منٹ میں برازیل کے کوٹینہو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے گول کر کے برازیل کی سبقت کو ختم کر دیا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ ایک ایک گول پر ختم ہوا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 : سربیا نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی


ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم سربین ٹیم کھیل کے 56 ویں منٹ میں گول کر نے میں کامیاب رہی۔سربیا کے الیگزینڈر کولاراو نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔دوسری جانب گروپ ایف کے میچ میں دفاعی چمپئن جرمنی کا مقابلہ میکسیکو ¾ گروپ ای کے میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔


ای پیپر