Source : Yahoo

عمرہ ادائیگی پر اسلامی تاریخی مقامات کی سیر، خصوصی پروگرام کا آغاز
18 جون 2018 (18:39) 2018-06-18

ریاض:سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے بعد اسلامی تاریخی مقامات کی سیر کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیا جائیگا،یہ خدمات وہی ادارے سر انجام دیں گے جنہیں محکمہ سیاحت نے اجازت نامے جاری کئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے بعد اسلامی تاریخی مقامات کی سیر کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیا جائیگا۔ عمرہ اور دیگر ویزوں پر آنے والے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جی سی سی ممالک کے باشندوں کو بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔

محکمہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکانٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ اسلامی اور سعودی تاریخی مقامات کی سیر کے آرزو مندوں کو سعودی عرب سے متعارف کرانے کیلئے نیا پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔

معتمر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مملکت میں عمرہ آپریٹرز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام صرف وہی ادارے انجام دے سکیں گے جنہیں محکمہ سیاحت اجازت نامے جاری کئے ہوئے ہے۔


ای پیپر