Source : Yahoo

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بچھوچپل کی داستان
18 جون 2018 (17:21) 2018-06-18

ممبئی : کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے، مداح انہیں عید پر پشاوری بچھو چپل پہنے دیکھا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے عید پر پشاوری پہنی۔ بچھوچپل میں خاص قسم کے چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے پہننے والا جب چلتا ہے تو چپل سے بچھوکی آواز نکلتی ہے۔

پشاور کے ایک کاریگر سلیم خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاوں کا نمبر نو ہے،انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے ایک چپل تحفے کے طور پر بھیجی جس کے بعد اسے زرد رنگ کی بچھو چپل بنانے کا آڈر ملا جو تیار کرکے شاہ رخ کو بھیج دی گئی ہے۔پشاور شاہ رخ خان کی جنم بھومی بھی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں کے باسیوں کو بالی وڈ کنگ سے دلی لگائو ہے۔


ای پیپر