کوئٹہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی

18 جون 2018 (13:24)

اسلام آباد:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ہرنائی و گردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

طغیانی کے باعث ہرنائی، پنجاب قومی شاہراہ پر تین مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی،ٹریفک کی معطلی سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مردان، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں