تعلیمی ادارے 15ستمبر نہیں اگلے ماہ کس تاریخ سے کھلیں گے ،اہم اعلان
18 جولائی 2020 (20:40) 2020-07-18

لاہور :نجی تعلیمی ادارے 6اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ۔

تعلیمی اداروں کے بغیر کار وبار،ٹرا نسپورٹ، بنک، دفاتر سب کھلے ہیں اس حوالے سے پر ائیویٹ تعلیمی اداروں لوئر دیر کے صدر عبدالودود کی صدارت میں ایک وفد نے تیمرگرہ میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان سے ملا قات کرکے انہیں نجی تعلیمی اداروں کی بندش کی تشویش سے آگا ہ کیا اور کہا کہ 23دسمبر سے لوئر دیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداریں بند ہیں نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے ہزاروں اسا تذہ اور کلاس فور بے روزگار ہوکران کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی بند ش ان کا معاشی قتل کے مترادف ہیں اور انٹر زون کے تعلیمی ادا رے تباہی کے کنارے کھڑے ہیں انھوں نے کہا کہ وہ 6 اگست سے ایس او پیز پر عمل در امد کرتے ہوئے لوئر دیر کے تعلیمی اداریں کھولیں گے انھوں نے کہا کہ حوالے سے انھوں نے 23جولائی کو آل پا رٹیز کانفرنس جبکہ 25جو لائی کو تیمرگرہ میں پرنسپل کنونشن طلب کیا ہے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان نے نجی تعلیمی اداروں کے تنظیم کے قائدین کو یقین دلا یا کہ اپ کے مسائل ومشکلات اور تحفظات سے وزیر اعلیٰ محمود خان کو ا گاہ کرینگے۔

لو ئر دیر کے نجی تعلیمی اداروں  نے 6اگست سے سکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ۔


ای پیپر