کیا عید سے قبل ہوٹلز اور سیاحتی مقامات کھول دئیے جائینگے ؟اہم فیصلہ
18 جولائی 2020 (19:17) 2020-07-18

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الالضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کھولنے کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے آل پاکستان گیسٹ ہاؤسز اور ٹور ازم ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا صوبوں کی مشاورت سے سیاحتی مقامات سے متعلق ایس او پیز اور گائیڈ لائن تیار کر لی گئی ہیں، عید الاضحیٰ کے بعد کرونا وائرس کی صورت حال کا تجزیہ کریں گے، حالات بہتر ہوئے تو اگست میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کھولے جائیں گے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبوں میں سرمایہ کاروں کی قومی خدمات کو ہم سراہتے ہیں، متاثرہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بلا سود قرضوں پر مشاورت ہوگی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی جائے گی۔

انھوں نے وفد کو خوش خبری سنائی کہ گیسٹ ہاؤسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کر لیا جائے گا۔


ای پیپر