عثمان بزدار کی چھُٹی ؟الیکشن کی تیاریوں کیلئے اعلان کر دیا
18 جولائی 2020 (18:52) 2020-07-18

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے،وزیراعظم پاکستان نے آئی جی پنجاب،چیف سیکرٹری کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے میرٹ پر کام کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے حوالے سے مسائل سامنے رکھے اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے آئی جی پنجاب،چیف سیکرٹری کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے میرٹ پر کام کیے جائیں‘وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ای پیپر